سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کاکیس، ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت لاہور نے تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد یسین شاہین نے کیس پر سماعت کی، اس دوران ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ ملزمان شامل تفتیش ہی نہیں ہوئے، عدالت نے پولیس سے مقدمہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نےسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا،اسٹیج اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان نے عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں،متاثرہ اداکارہ گلناز عرف سلک خان عدالت میں ادکارہ خوشبو اور دیگر کے متعلق بیان بھی دے چکی ہیں،جس میں بتایا گیا تھا کہ چار ملزمان اداکارہ خوشبو ,حیدر علی ، اور بہادر علی کا مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے،ان ملزمان نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو وائرل نہیں کی،عدالت ان ملزمان کی ضمانتیں منظور کرے تو اعتراض نہیں ہو گا۔

Recent Posts

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

53 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

57 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago