وزارت اعلی جاتی دیکھ کر عثمان بزدار کو ارکان اسمبلی یاد آگئے : عظمی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزارت اعلی جاتی دیکھ کر عثمان بزدار کو ارکان اسمبلی یاد آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال پی ٹی آئی کے جن ایم پی ایز پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے دورازے بند رہے وہ آج کھل گئے ہیں۔عثمان بزدار اب صوبے کے مسائل کی بجائے ارکان اسمبلی کی فرمائش پر درجہ چہارم کے ملازمین کے بھی تبادلے کررہے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کے نیچے سے جب کرسی سرکنے لگی ہے تو ارکان اسمبلی یاد آگئے۔20ایم پی اے جہانگیر ترین کے گروپ میں ،30علیم خان گروپ میں 14چھینہ گروپ میں ہیں۔عثمان بزدار کے پاس صرف 100ایم پی اے رہ گئے ہیں۔دو،چار دنوں میں آدھے سے زیادہ دائیں ،بائیں ہونے والے ہیں۔عنقریب عثمان بزدار اکیلے ہی وزیراعلیٰ ہاﺅس میں عدم اعتماد تک مکھیاں ماریں گے۔

Recent Posts

یاماہا 125 پاکستان میں اب قسطوں پر دستیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قیمتوں میں اضافے کے باوجود آٹو مارکیٹ میں یاماہا 125 YBR…

1 min ago

کوئٹہ: 3 سالہ بچی کی ریڑھ کی ہڈی سے 5 کلو وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں نے موسیٰ خیل کی رہائشی 3 سالہ…

24 mins ago

ڈی چوک میں احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، 21 اکتوبر سے قبل سب اچھا ہو جائےگا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے ڈی چوک میں…

29 mins ago

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یومیہ اجرت (ڈیلی ویجز)…

44 mins ago

اینکر عائشہ جہانزیب کے خلاف نازیبا گفتگو، ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن کورٹ ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے متعلق…

56 mins ago

’اب ملک میں ہارس ٹریڈنگ جائز ہوگئی‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے…

1 hour ago