”یہ میچ نہیں دیکھ سکا کیونکہ میں دوسرے محاذ پر میچ فکسنگ کیخلاف لڑ رہاہوں اور ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نےخصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فائٹ بیک کرنے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”بدقسمتی سے میں یہ میچ نہیں دیکھ سکا کیونکہ میں ایک دوسرے محاذ پر میچ فکسنگ کے خلاف لڑ رہاہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو خریدنے کیلئے بھاری بولیاں لگائی جارہی ہیں .


عمران خان کا کہناتھا کہ ”میں بابراعظم کو مبارک باد پیش کرتاہوں جس طرح انہوں ورلڈ کلاس اننگز کھیلی ، ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے فائٹ بیک کیا اور بہترین کھیل پیش کیا ، اس کے علاوہ میں پوری ٹیم کو مبارک باد دیتاہوں کہ انہوں نے شاندار انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آئے ، خصوصی طور پر رضوان اور عبداللہ شفیق کو مبارک باد دیتاہوں .
یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والے دوسرے پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار تھی اور میچ کے تیسرے روز ایسے لگ رہا تھا جیسے میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے لیکن کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی 228رنز کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کی میچ میں واپسی ہوئی .
لیکن عبداللہ شفیق96رنز بنا کرنروس نائٹی کا شکار ہو کر کپتان کا ساتھ چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے اس کے بعدآنے والے فواد عالم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ کھڑے رہ سکے جس کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان نے کپتان کے ساتھ115 رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کر کے میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط بنا دی لیکن بابر اعظم بہت سے ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد 196رنز پر اوٹ ہو گئے جس کے بعد ساری ذمہ داری محمد رضوان کے کندوں پر آ گئی لیکن سیکنڈ اینڈ پر آنے والے فہیم اشرف اور ساجد خان خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکے . فہیم اشرف صفر پر آوٹ ہو گئے اور ساجد خان 9رنز بنا کر پویلین چلے گئے جس کے بعد نعمان علی نے محمد رضوان کے ساتھ آسٹریلین گیند بازوں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا . محمد رضوان نے پریشر میں اپنی سینچری مکمل کی اور نعمان علی نے دوسری طرف سے وکٹ سنبھالی رکھی جن کے سامنے آسٹریلین گیند باز بے بس نظر آئے .

. .

متعلقہ خبریں