راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ شئیر کیا گیا ہے، 4 منٹ دورانیے کے اس ملی نغمے میں کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان کے خوبصورت شہردوں، نیلگوں سمندر، کھیت کھلیانوں، پہاڑی سلسلوں اور برف پوش پہاڑوں کو دکھایا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ قوم کے عزم کا اظہار ہے، ملی نغمہ قوم کو خوشحالی کے راستے پر اتحاد اور ثابت قدمی کی ترغیب دیتا ہے۔
گلوکار شجاع حیدر اور یشال شاہد نے ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ کو اپنی آواز دی ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری یاسر جسوال نے کی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…