غیر اخلاقی بے ہودہ ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹس مستقل بند کردئیے جائینگے

(قدرت روزنامہ) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کو  بےہودہ، فحش اورغیراخلافی  کونٹینٹ ہٹانے کے لئے دوبارہ حکم دیدیا ۔ غیراخلاقی کونینٹ پوسٹ کرنیوالے اکاؤنٹس پہلے دوماہ کے لئے عارضی بند اور پھر مستقل طور پر بلاک کردئیے جائیں گے پی ٹی اے کے وکیل  نے  عدالت کو یقین دہانی  کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق  پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جو چیف جسٹس جسٹس قیصر رشید اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل تھا معاملے کی سماعت کی ۔ درخواست دہند ہ  کا کہنا تھا کہ قابل اعتراض مواد ہٹائے جانے تک ٹک ٹاک پر دوبارہ پابندی عائد کی جائے جس پر عدالت نے شارٹ آرڈر کرتے ہوئے سائٹ کو بے ہودہ کونٹینٹ ہٹانے کا حکم دیا۔

پی ٹی اے کی نمائندگی کرنیوالے وکیل نے بنچ کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے ٹک ٹاک کوقابل اعتراض مواد پر مبنی اکاؤنٹس ہٹانے ک لئے دو ماہ کا وقت دیا ہے جس کے بعد یہ اکاؤنٹس مستقل طور بلاک کردئیے جائیں گے جبکہ وفاق نے ایف آئی اے کو  پیکا ترمیمی آرڈیننس 2016 کے تحت  موثر کارروائی کیلئے مزید اختیارات دیدئیے ہیں۔ جس پر  پشاور ہائیکورٹ نے 31 مئی آئندہ تاریخ سماعت مقرر کرتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر قابل اعتراض مواد کی چھانٹی کے لئے میکانزم بنانے اور پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ 

Recent Posts

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

11 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

58 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago