افغان جنگ نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ افغان جنگ نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹروکیمیکل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو طویل مدت کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیاکی چھٹی بڑی معیشت تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا جبکہ 2008 سے 2018 تک معیشت مضبوط بنانے پر کام ہی نہیں کیا گیا اور 2008 سے 2018 تک معیشت میں ٹیکسز کا حصہ نہ بڑھ سکا۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کو مجبوری میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا جبکہ عمران خان کی کورونا کے دوران پالیسی کو دنیا نے سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم معاشی ترقی کی ضرورت ہے اور غریب طبقے کو براہ راست فنڈز دے رہے ہیں جبکہ زرعی ترقی کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

Recent Posts

بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے پالیسی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ویلتھ پاک

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کے لیے…

5 mins ago

جیکب آباد، لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات…

12 mins ago

بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی…

22 mins ago

پنجگور، لاپتہ عابد اور صابر نور کی بازیابی کیلئےلواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پنجگور چتکان سے دو لاپتہ بھائیوں عابد نور آور صابر نور کی…

32 mins ago

صوبائی حکومت کی نجکاری پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ہیلتھ گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری ،…

38 mins ago

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے ڈمب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں…

45 mins ago