دوستی سے انکار، معروف ٹک ٹاکر پر خنجروں سے حملہ کر دیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں مشہور ٹک ٹاکر حنا گل پر تین مسلح افراد نے حملہ کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے حنا گل پر خنجروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔حنا گل کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے بیوٹیشن ہیں تاہم شوقیہ طور پر ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں۔
حنا گل کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ان پر حملہ کرنے والے ملزم شیرسن کا تعلق بھی مسیحی برادری سے ہے۔وہ کافی عرصہ سے مجھے تنگ کر رہا تھا۔دوستی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا تاہم میں نے انکار کر دیا۔ملز م نے طیش میں آکر مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا۔حنا گل نے مزید کہا کہ ملزم شیر سین اس سے قبل مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے چکا یے۔

گذشتہ روز جب میں اپنے گھر سے پارلر جا رہی تھی تو اس سے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی جب میں نے مزاحمت کی تو مجھ پر خنجر سے وار کر دیا جس سے میں شدید زخمی ہو گئی۔

ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ ملزمان مجھے زخمی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔اس موقع پر وہاں سے گزرنے والے ایک رکشہ ڈرائیو نے طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا۔جبکہ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حناگل پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے جو تاحال مفرور ہیں۔حنا گل کا شمار کوئٹہ کی مشہور ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے،ٹک ٹاک پر انہیں 6 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف ٹک ٹاکر مسکان شیخ کو قتل کر دیا گیا تھا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ہ کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے کارپر فائرنگ کر کے 4 افراد کو نشانہ بنایا تھا۔واردات میں ایک موٹرسائیکل اور رکشے کا استعمال کیا گیا،سرفراز نواز کے مطابق ملزمان نے کار کا پیچھا کرنے کے بعد اس پر فائرنگ کی۔

Recent Posts

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

7 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

13 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

38 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago