بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق توشہ خانہ کیس ، وزیر اعظم عمران خان کیلئے ایک اورمصیبت کھڑی ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق توشہ خانہ کیس آئندہ ماہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل سے متعلق نئی درخواست دائر کی گئی ، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انفارمیشن کمیشن نے تحائف کی تفصیل بتانے کی ہدایت کی مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ وزیراعظم کے تحائف کی تفصیل مانگ رہے

ہیں، کیا آپ نے انہیں فریق بنایا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو فریق نہیں بنایا گیا بلکہ توشہ خانہ کے ذمہ دار کا بینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق توشہ خانہ کیس آئندہ ماہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔

Recent Posts

بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے پالیسی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ویلتھ پاک

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کے لیے…

3 mins ago

جیکب آباد، لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات…

10 mins ago

بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی…

20 mins ago

پنجگور، لاپتہ عابد اور صابر نور کی بازیابی کیلئےلواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پنجگور چتکان سے دو لاپتہ بھائیوں عابد نور آور صابر نور کی…

30 mins ago

صوبائی حکومت کی نجکاری پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ہیلتھ گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری ،…

36 mins ago

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے ڈمب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں…

42 mins ago