وزیراعظم کو پیش کی گئی ایم این ایز کی تفصیلات دیکھ کر کئی سنیئر رہنما حیران رہ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن سے رابطے بڑھانے والے مرد اور خواتین ممبران قومی اسمبلی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو اہم تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔ رپورٹ میں قومی اسمبلی کے تمام ارکان خصوصاً پی ٹی آئی ممبران کے حوالے سے مفصل تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں تحریک انصاف کے ایک درجن کے قریب

ارکان قومی اسمبلی کی اپوزیشن کے ساتھ جھکاؤ اور معاملات طے کرنے کی تفصیلات بھی شامل ہیں اور بتایا گیا ہے کہ جن حکومتی ارکان نے اپوزیشن سے پینگیں بڑھائیں ان میں مردوں کے ساتھ خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ ایسے ممبران اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ہیں جو پہلی بار ایوان میں آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہاؤس ان آرڈر کرنے کے مشورے پر بھی سنجیدہ غور شروع کردیا گیا ہے، جب کہ ناراض ارکان سے حکومتی اعلی سطح پر بھی رابطے کئے جارہے ہیں، اور ناراض سے حکومت کی جانب سے گلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ نے اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر لگا دیا، لوگ بھی معاف نہیں کریں گے۔ جب کہ ناراض ارکان کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ ایسا کچھ نہ ہوگا لوگ جلد بھول جاتے ہیں، آئندہ کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ کے بعد حکومت نے بھی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے اپنی حکمت عملی کو تیز کردیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کے دباؤ کو کسی صورت خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ حکومتی اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیاسی استحکام کی خاطر باہمی مذاکرات کی تجویز پر بھی غور ہو کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو تفصیلات پیش کرنے پر کئی سنیئر رہنما ہکے بکے رہ گئے ہیں۔ جب کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کور کمیٹی اور اہم وفاقی وزرا و اعلی عہدیدار مسلسل رابطے میں ہیں۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے اور شرکا نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بلا کر ارکان کی حاضری کا پتہ چل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے منحرف ارکان سے رابطوں کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، عوام ساتھ ہیں، عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی ایجنسیوں کو سندھ ہاؤس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

Recent Posts

بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے پالیسی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ویلتھ پاک

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کے لیے…

5 mins ago

جیکب آباد، لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات…

12 mins ago

بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی…

22 mins ago

پنجگور، لاپتہ عابد اور صابر نور کی بازیابی کیلئےلواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پنجگور چتکان سے دو لاپتہ بھائیوں عابد نور آور صابر نور کی…

32 mins ago

صوبائی حکومت کی نجکاری پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ہیلتھ گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری ،…

38 mins ago

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے ڈمب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں…

45 mins ago