وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں!سعودی عرب سے رہائی پانے والے مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے رہائی پانے والی پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے سعودی عرب سے رہائی پانے والے 28 پاکستانی قیدی واپس پہنچے ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب سے 19 قیدی سرکاری خرچ پر جبکہ 9 قیدی ذاتی خرچ پر وطن واپس پہنچے ہیں۔رہائی پانے والوں میں سے 7 قیدیوں کا تعلق ضلع مہمند سے ہے۔ جن میں حیات اللہ، زاہد خان، رحیم اللہ، عمران خان، غلام خان، محمد اسماعیل اور عبیداللہ شامل ہیں۔رہائی پانے والے قیدی ستراج خان کا تعلق لوئردیر

جبکہ محمد زبیرکا تعلق سیالکوٹ سے ہے، رہائی پانے والوں میں سوات کے رحمت شاہ اور شبیر ، کرم سے تعلق رکھنے والے ارہب حسین شامل ہیں۔رہائی پانے والے صفد اللہ باچا اور نہار احمد کا تعلق چار سدہ سے ہے جبکہ سعودی عرب سے رہا ہونے والے اکرام اللہ شاہ کا تعلق ہنگو سے ہے۔اس کے علاوہ مردان سے تعلق رکھنے والے عزت خان، پشاور کے سید محمد، ایبٹ آباد کے آصف رضا، لاڑکانہ کے غلام مرتضیٰ بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں، اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور ریجنل ڈاریکٹربھی ائرپورٹ پر موجود تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزارتِ داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورے کے بعد سعودی ‏عرب سے وطن واپس پہنچنے والی قیدیوں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago