پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت نا ممکن۔۔پی ٹی آئی کے ناقدین تجزیہ کاروں نے بھی اعتراف کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بغیر قومی حکومت کا قیام ممکن نہیں ہو گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سوال کیا کہ اگر مستقبل میں اپوزیشن حکومت بناتی ہے تو کیا مائنس عمران خان فارمولا چل سکتا ہے؟سوال کا جواب دیتے ہوئےسینئر تجزیہ کاروں شہزاد اقبال، حسن نثار، سہیل وڑائچ اور محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت ممکن نہیں ہے، ملک کو قومی اتفاق رائے سے ہی چلایا جاسکتا ہے، عمران خان کے بعد کوئی حکومت پانچ سال بھی پورے نہیں کرے گی،

شہباز شریف کی قومی حکومت کی سوچ کے پیچھے مسائل کے حل میں ناکامی کی ذمہ داری سے بچنا ہے۔سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ قومی حکومت ہمیشہ قومی بحرانوں میں قائم ہوتی ہے، قومی حکومت کا مقصد ہوتا ہے کہ تمام قوتیں مل کر ملک چلائیں، قومی حکومت میں عمران خا ن نہ ہوں لیکن پی ٹی آئی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی میں قومی حکومت کے حامی لوگ اپوزیشن کے ساتھ جاسکتے ہیں، ملک کو قومی اتفاق رائے سے ہی چلایا جا سکتا ہے۔شہزاد اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ یا اس کے بغیر قومی حکومت ممکن نہیں ہے،

بڑی جماعتوں کی سوچ میں اتنا فرق ہے کہ وہ مل کر حکومت نہیں کرسکتیں، 2008 میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر مشتمل مخلوط حکومت بنی تھی لیکن کچھ ہی عرصہ میں ن لیگ حکومت سے باہر آگئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو مائنس کر دیں اس کے بعد بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ زیادہ دیر ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں، ن لیگ کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہٹانے کے بعد دو مہینے بھی حکومت چلالی اور بجٹ پیش کردیا تو سمجھ لیں ہمارا کام خراب ہوگیا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago