ڈاکٹر عامر لیاقت اور ٹریفک پولیس اہلکار میں تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اور ٹریفک پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، ٹریفک اہلکار نے ڈاکٹر عامر لیاقت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی شارع قائدین پر ٹریفک پولیس اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت میں تلخ کلامی ہو گئی ،عامر لیاقت کاکہناہے کہ پولیس اہلکار کورونا ویکسین کارڈ چیک کرنے کے بہانے رشوت وصول کررہے ہیں،ویڈیو میں عامر لیاقت کو پولیس اہلکار پر برہم ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ایس او پولیس کاکہناہے کہ عامر لیاقت نے اہلکار یاسر پر

ویکسین کے نام پر رشوت لینے کا جھوٹا الزام لگایاہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت حسین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیاہے اور فیروزآباد تھانے میں عامر لیاقت حسین کے خلاف درخواست دیدی،فیروز آباد ٹریفک سیکشن نے عامر لیاقت حسین کے خلاف تھانے میں روزنامچہ انٹری کرادی، ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ دیکھتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس مقدمہ درج کرتی ہے یا نہیں۔ ادھر ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اپنے حلقے میں پولیس کی دادا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤن میں۔ان کاکہناتھا کہ پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے۔ اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں ۔۔۔پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے ۔

Recent Posts

پشتون قومی جرگہ پر حملہ عوامی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے…

1 min ago

کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں…

7 mins ago

اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی، پولیس اور رینجرز تعینات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے سبب اسلام آباد…

14 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج: پارٹی قیادت روپوش، سینکڑوں کارکنان گرفتار، شہر میں کنٹینرز لگ گئے، انٹرنیٹ معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج لاہور میں…

23 mins ago

پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے…

37 mins ago

51 سال قبل ہونے والی امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ و سیاستدان…

60 mins ago