الیکشن کمیشن سے عمران خان کو فوری نا اہل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کو فوری نا اہل کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی چوری پر انہیں نا اہل کرنے میں دیر کی تو و ملک میں انتشار پھیلے گا، جھوٹے اور الزام تراشی کرنے والے سیاستدان کا حساب کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سینکڑوں اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، الیکشن کمیشن عمران خان کی چوری پر فوری نااہل قرار دے،الیکشن کمیشن نے دیر کی

تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اس بات پر نااہل کیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے 10ہزار درہم تنخواہ لی مگر اثاثوں میں ظاہر نہیں کی عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ورغلا کر ان سے کروڑوں روپے اکٹھے کیے۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس جھوٹے، الزام تراشی کرنے والے سیاستدان کا حساب کیا جائے، پاکستان میں جس درجے کی الزام تراشی،دوسروں کو جھوٹ کہنے کی سیاست عمران خا ن نے کی اس کی مثال نہیں ملتی۔

Recent Posts

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

3 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

11 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

18 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

27 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

57 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

1 hour ago