سندھ ہاؤس میں موجود تحریک انصاف کے 10 ارکان قومی اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اور ان سمیت 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں تاہم سندھ ہاؤس میں موجود تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے راجہ ریاض، نواب شیر وسیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو،نورعالم خان، ریاض مزاری، باسط بخاری، احمد حسن ڈیہڑ، نزہت پٹھان اور وجیہہ اکرم بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ارکان کے علاوہ بھی پی ٹی آئی کے

کئی لوگ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملے کے خدشے کے پیش نظر وہ لوگ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔حکومت کی جانب سے نوٹوں کی بوریاں اور ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر راجہ ریاض نے کہا کہ ہمیں عمران خان سے اختلاف ہے اس لیے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے اور ووٹ دیں گے، عمران خان گارنٹی دیں کہ ارکان جو چاہیں فیصلہ کرسکتے ہیں اس پر پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں ہوگا تو وہ یہاں سے پارلیمنٹ لاجز جانے کو تیار ہیں۔راجہ ریاض نے کہا کہ اور بھی لوگ ہیں جو یہاں آنا چاہتے ہیں لیکن ن لیگ انہیں ایڈجسٹ نہیں کرپارہی۔سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی کے ایک اور ایم این اے نواب شیر وسیر نے کہا کہ وہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے، آزاد لڑیں گے یا عوام سے پوچھ کر فیصلہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی کے جلسے میں فواد چوہدری کو جھپی ڈال کر جائیں گے، یہ بڑھکیں ہیں، وہ ہمیں گدھے، گھوڑے، خچرکہیں توبھلائی کی کیاتوقع کریں، ہمارے بارے میں جس طرح کی زبان استعمال کی جارہی ہے، سیاستدانوں کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، ووٹ ڈالنے کے لیے فواد چوہدری سے پوچھنے کی ضرورت نہیں، وہ ہمارے برخوردار ہیں۔نجی ٹی وی کے اینکر پرسن سینئر صحاقی حامد میر کے مطابق انہوں نے وہاں موجود پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو گنا تو وہ 20 تھے تاہم باقی اور لوگ بھی موجود ہوسکتے ہیں۔وہاں ایک اور ایم این اے نورعالم خان بھی موجود ہیں لیکن وہ اپنے مہمانوں کے ساتھ موجود تھے اس لیے ان سے بات نہیں ہوسکی، ان کے علاوہ مزید ارکان بھی موجود تھے جو کیمرے کے سامنے آنا نہیں چاہتے۔حامد میر نے بتایا کہ انہوں نے جن ارکان سے بات کی تو ان میں زیادہ تر رجحان ن لیگ کی جانب نظر آیا تاہم بعض ارکان جے یو آئی کی جانب بھی جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت کے دس سے بارہ ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں۔

Recent Posts

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

1 min ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

9 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

18 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

24 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

34 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

59 mins ago