ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کی مشہور فلم باہو بلی میں اداکاری کر کے دنیا بھر میں شہرت سمیٹنے والے پرابھاس کی نئی فلم ایک مداح کی امیدوں پر پوری نہ اتر سکی جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا جہاں پرابھاس کے 24 سالہ روی تیجا نامی مداح ان کی نئی فلم ‘رادھے شیام’ کو دیکھ کر مایوس ہوا جبکہ اسے فلم سے متعلق منفی تجزیوں نے بھی کافی پریشان کیا جس کے بعد اس نے پنکھے سے لٹک کر
خود کشی کی۔ اطلاعات کے مطابق اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے روی نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ رادھے شیام اس کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہی ۔ دوسری جانب پولیس حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…