ابوظہبی(قدرت روزنامہ ) اماراتی حکام نے رمضان المبارک کے دوران نجی سیکٹر کے ملازمین کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران نجی سیکٹر کے ملازمین دو گھنٹے کم کام کریں گے۔ اماراتی حکام کا جاری کردہ اعلامیہ پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملازمین پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کام کریں گے جب کہ جمعے کو کام کے اوقات کار 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں
گے۔ وزارت افرادی قوت نے یہ ہدایت آجر اور اجیر کے حقوق و فرائص سے متعلق 2021 کے دوران جاری کردہ وفاقی قانون کے لائحہ عمل کی تعمیل میں جاری کی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…