اسرائیل نے ایران کے جوہری راز چوری کیے الوداعی خطاب میں حسن روحانی کے اہم انکشافات

تہران(قدرت روزنامہ)سبکدوش ہونے والے ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری راز اور اہم معلومات چوری کی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر حسن روحانی نے تہران میں اپنے آخری حکومتی خطاب میں کہا کہ اسرائیلیوں نے ایران کے حساس راز چھین لیے اور انہیں ٹرمپ کے حوالے کر دیا۔ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق راز حاصل کرنے کے بعد ایران کے ساتھ طے پایا معاہدہ ختم کردیا۔سابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے مئی 2018 میں ایرانی جوہری ذخیرہ چوری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ایرانی جوہری راز

چوری کرنے کا آپریشن کامیاب رہا۔ موساد نے نصف ٹن سے زائد دستاویزات چوری کیں جن میں 183 سی ڈیز پر 55 ہزار دستاویزات تھیں۔ انہیں ایرانی دارالحکومت تہران کے قریب ایک گودام سے “عماد” نامی پروجیکٹ سے چوری کیا گیا۔تین سال قبل جب نیتن یاھو نے ایرانی جوہری راز چوری کرنے کا دعوی کیا تو ایران نے اسے یکسر مسترد کردیا تھا۔ اس وقت میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ جوہری دستاویزات کو تہران کے قریب ترکوز آباد سے دو ٹرکوں کے ذریعے پڑوسی ملک جمہوریہ آذربائیجان لایا گیا، تاہم باکو جس کے تل ابیب کے ساتھ اچھے تعلقات استوارہیں نے ایرانی جوہری راز چوری کرنے کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی تردید کی تھی۔دستاویزات کی چوری کا اعلان پر شروع میں ایرانی حکومتی عہدیداروں مسترد کردیا۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی وزیر اعظم کو جھوٹااور اس عمل کو بچکانہ ، مضحکہ خیز قرا ردیا تھا۔پہلی بار ایرانی گارڈین کونسل کے محسن رضائی نے 14 اپریل 2021 کو اسرائیل کی طرف سے جوہری دستاویزات کی چوری کا اعتراف کیا تھا۔

Recent Posts

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

1 min ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

10 mins ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

21 mins ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

29 mins ago

حاملہ ہوئی تو معروف برانڈز نے کام دینے سے انکار کردیا تھا، زارا نور

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ…

43 mins ago

چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں، دنیا چاہے بہری ہوجائے؛ آغا علی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا کے بےسُرے گلوکار…

52 mins ago