ورلڈ کپ 2022ءمیں ناقص کارکردگی، پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2022ءمیں انتہائی ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان کی
خواتین کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبر منظرعام پر آ گئی ہے . ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق معروف سپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے پر کپتان بسمہ معروف نے دیگر کھلاڑیوں کے متعلق انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے .

انہوں نے اس طریقے سے ناقص کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کے ساتھ تلخ کلامی کی کہ سینئر کھلاڑی ان سے بہت نالاں ہیں . گزشتہ روز کی گئی پے درپے کئی ٹویٹس میں شعیب جٹ نے لکھا ہے کہ ”خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان کو اپنی ساتھی کھلاڑیوں کی عزت کرنی چاہیے . اگر ٹیم نہیں جیت رہی تو وہ خود بھی کچھ ایسا کھیل پیش نہیں کر پا رہیں جو ٹیم کو جتوا سکے . سینئر کھلاڑی ان کے اس روئیے پر خوش نہیں ہیں . “ اگلی ٹویٹس میں وہ لکھتے ہیں کہ ”کپتان کو بولتے ہوئے سوچنا چاہیے . تم خود کو سپرسٹار سمجھنے لگی ہو، تمہیں بولنے سے پہلے ان کی پرفارمنس دیکھنی چاہیے . تم صرف اپنے رنز بناتی ہو . 40رنز بنانے والی اوپنر کو کپتان کی جانب سے ایسا طنز ہرگز نہیں کیا جانا چاہیے، وہ بھی پوری ٹیم کے سامنے . کھلاڑیوں پر چیخنا چلانا، چیزیں گرانا، ایک کپتان کو زیب نہیں دیتا . “

. .

متعلقہ خبریں