ورلڈ کپ 2022ءمیں ناقص کارکردگی، پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2022ءمیں انتہائی ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان کی
خواتین کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبر منظرعام پر آ گئی ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق معروف سپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے پر کپتان بسمہ معروف نے دیگر کھلاڑیوں کے متعلق انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے اس طریقے سے ناقص کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کے ساتھ تلخ کلامی کی کہ سینئر کھلاڑی ان سے بہت نالاں ہیں۔ گزشتہ روز کی گئی پے درپے کئی ٹویٹس میں شعیب جٹ نے لکھا ہے کہ ”خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان کو اپنی ساتھی کھلاڑیوں کی عزت کرنی چاہیے۔ اگر ٹیم نہیں جیت رہی تو وہ خود بھی کچھ ایسا کھیل پیش نہیں کر پا رہیں جو ٹیم کو جتوا سکے۔ سینئر کھلاڑی ان کے اس روئیے پر خوش نہیں ہیں۔“ اگلی ٹویٹس میں وہ لکھتے ہیں کہ ”کپتان کو بولتے ہوئے سوچنا چاہیے۔ تم خود کو سپرسٹار سمجھنے لگی ہو، تمہیں بولنے سے پہلے ان کی پرفارمنس دیکھنی چاہیے۔ تم صرف اپنے رنز بناتی ہو۔ 40رنز بنانے والی اوپنر کو کپتان کی جانب سے ایسا طنز ہرگز نہیں کیا جانا چاہیے، وہ بھی پوری ٹیم کے سامنے۔ کھلاڑیوں پر چیخنا چلانا، چیزیں گرانا، ایک کپتان کو زیب نہیں دیتا۔“

Recent Posts

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

7 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

23 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

31 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

45 mins ago

مریم نواز نے پنجاب میں ریسٹورینٹس، بیکریوں اور شادی ہالز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی آمدنی (ریونیو) میں اضافے کے…

51 mins ago

رضوان اور شاہین آفریدی کا کپتان بننے کا امکان ختم، لیکن کیوں؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ بیٹر بابر اعظم کا اچانک قومی وائٹ بال ٹیم کی…

1 hour ago