دنیا کا سب سے بڑا قرار دیا جانے والا آلو دراصل کیا نکلا؟ حیران کن خبر

ولنگٹن(قدرت روزنامہ) نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن کے قریب ایک کسان
اپنے فارم ہاؤس آلو کی فصل کاشت کر رہا تھا کہ حیران کن طور پر ایک 5کلوگرام سے زائد وزنی آلو نکل آیا۔ اس آلو کو دیکھ کر اس کریگ براؤن نامی اس کسان اور اس کی اہلیہ ڈونا براؤن کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا، انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے رابطہ کیا تو اس آلو کے ٹیسٹ کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ماہرین نے ایسا جواب دیا کہ ان میاں بیوی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس آلو کے سائنسی تجزئیے کے بعد ماہرین نے بتایا کہ یہ درحقیقت آلو نہیں ہے بلکہ یہ گھیا کدو ہے، جس کی رنگت اور ہیئت زمین میں دب جانے کی وجہ سے اس طرح کی ہو گئی۔ ماہرین کی طرف سے یہ جواب پا کر کریگ کا کہنا ہے کہ اب اس کی دنیا کا سب سے بڑا آلو اگانے میں دلچسپی پیدا ہو گئی ہے اور وہ آئندہ سال دنیا کا سب سے بڑا آلو اگانے کی دانستہ کوشش کرے گا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے حکومت کو” بڑی آفر “کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی نے حکومت کو "بڑی آفر "کرا…

3 mins ago

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

13 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

30 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

38 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

51 mins ago

مریم نواز نے پنجاب میں ریسٹورینٹس، بیکریوں اور شادی ہالز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی آمدنی (ریونیو) میں اضافے کے…

57 mins ago