تمہاری ایسی کی تیسی، یہاں اندھیر نگری نہیں مچی ،شہباز شریف کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ، وفاقی وزیرشیخ رشید نے وارننگ دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شہباز شریف کے قومی حکومت بنانے کے بیان پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تمہاری ایسی کی تیسی، یہاں اندھیر نگری نہیں مچی ،شہباز شریف کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے ،اپوزیشن ابھی سے آپس میں لڑنا شروع ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک عدم
اعتماد میں عمران خان ہی کامیاب ہو گا ، 25مارچ کے بعد مطلع صاف ہو جائے گا، 27مارچ کو پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں جلسہ ہے سب واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے ۔آج میٹنگ میں وزیر اعظم نے اراکین کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ اتحادیوں کیساتھ رابطے جاری رکھے جائیں ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں ضمیر خریدنے کی منڈی لگی ہے ۔بکنے والے کبھی زندگی میں کامیاب نہیں ہوتے ، ضمیر بیچنے والا جب حلقے میں جائے تو اس کا منہ کالا کرنا عوام کا کام ہے ۔او آئی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں21،22،23اور 24 مارچ کو عام تعطیل ہے ، 2ہزا ر سے زائد رینجرز اور پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، اگر ضرورت پڑی تو مزید نفری طلب کر لیں گے ،میری ڈیوٹی ہے کہ عام لوگوں اور ایم این ایز کو سیکیورٹی فراہم کروں ۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے حکومت کو” بڑی آفر “کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی نے حکومت کو "بڑی آفر "کرا…

2 mins ago

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

13 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

29 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

37 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

51 mins ago

مریم نواز نے پنجاب میں ریسٹورینٹس، بیکریوں اور شادی ہالز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی آمدنی (ریونیو) میں اضافے کے…

57 mins ago