“ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں”مولانافضل الرحمان کا بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کے معاملات طے پاچکے ہیں۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ ارکان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔پی ٹی آئی کے کتنے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہوں گے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا،اتنا بتا سکتا ہوں کہ تحریک انصاف کے ارکان نے پی پی اور ن لیگ سے رابطہ کیا ہے اورووٹ ڈالنے کے لیے تحفظ مانگ رہے ہیں۔سندھ ہاوس میں کسی کو زبردستی نہیں رکھا ہوا سب اپنے مرضی سے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23مارچ کو پورے پاکستان سے قافلے نکلیں گے،آمنا سامنا ہونے کی صورت میں ہم ہر قسم کے ٹکراؤ کے لیے تیارہیں اور مقابلہ کرنا جانتے ہیں،اگر ٹکراؤ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔فضل الرحمان نے مزید کہا ” اتنا جانتا ہوں کہ معاملات طے پا چکے ہیں۔”

Recent Posts

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

25 mins ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

27 mins ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

32 mins ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

53 mins ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

56 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

58 mins ago