سندھ ہاؤس میں کارروائی کی دھمکی پر بلاول بھٹو بھی میدان میں آ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کارروائی کے حکومتی بیان پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا ہے . بلاول بھٹو نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، ارکان قومی اسمبلی کو عدم اعتماد میں حصہ لینے پر تشدد کی دھمکیاں دی گئی ہیں، ایم این ایز کی جانیں ، آزادی اور خاندان خطرے میں ہیں .

"جیو نیوز "کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایم این ایز اس فاشسٹ حکومت سے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدام کریں گے، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم ان کے تحفظ کیلئے جو کرسکتے ہیں کریں گے، ہم ابھی اپنے تمام کارڈ شو نہیں کریں گے . چند دوست عمران خان کے الزامات کا جواب دیں گے، او آئی سی کانفرنس کے دوران اسلام آبادمیں انارکی نہیں چاہتے، حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے .

. .

متعلقہ خبریں