بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اورسہولیات دی جائیں، ہدایت الرحمن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو آئنی معاشی حقوق دینے کیساتھ ظلم وجبر ،نوجوانوں کو بے روزگاری اور منشیات سے بچاکر روزگارتعلیم اورسہولیات فراہم کی جائیں۔حکمرانوں نے بلوچستان کو عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا ہے مقتدرقوتیں بلوچستان کے عوام کو انسان نہیں سمجھتے لاپتہ افرادکی بازیابی،اغواءبرائے تاوان وبدامنی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔بلوچستان کو حق دوتحریک کے ذریعے جعلی نمائندوں سے نجات حاصل کی جائیگی اللہ کے بعد نوجوانوں اور عوام کی سرپرستی حاصل ہے ۔ حق دوتحریک بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے کی آئنی محب وطن قوتوں ومظلوم عوام کی تحریک ہے حق دوتحریک نہ سی پیک اورنہ ہی پاکستان کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں نوجوانوں کی تقریب بعدازاں مختلف وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ اہل بلوچستان حق دو تحریک کے ساتھ ہیں حق دو تحریک گوادرڈویژن سمیت صوبہ بھر کے مظلوم عوام کو جائز آئنی معاشی حقوق دلاکر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی بلوچستان کے عوام کوحق دوتحریک کی کامیابی سے حقوق ملیں گے حق دوتحریک کی کامیابی سے بلوچستان بھر سے چیک پوسٹوں کا خاتمہ ہوا ساحل پر کچھ عرصے کیلئے ٹرالر مافیا میں کمی آئی جس کی وجہ سے مچھیروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہم ساحل وبارڈر ٹریڈ میں بھتہ خورکرپشن مافیازکو ناکام بنائیں گے ۔کرپٹ مافیا بہت طاقت ورہیں جو صوبائی حکومت کے کنٹرول میں بھی نہیں یا صوبائی حکومت کے کچھ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے انہیں بھتہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے اہل بلوچستان کے بارڈرٹریڈاور ساحل پر کام کرنے میں مشکلات وپریشانیاں درپیش ہیں مچھیروں ،تاجروں کو آسانی وسہولیات کا مطالبہ جائز ہے جو حکمرانوں کو ہر صورت مانناہوگا ٹرالرمافیاسے نجات ،بارڈرپر سیکورٹی کے نام پر بھتہ ورشوت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے عوام کے مسائل کا حل حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وعدہ خلافی ،یوٹرن کے نام پر دھوکہ دینے کی روش حکمرانوں کو زیب نہیں دیتی ۔جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے کمزور آوازکو توانابنانے کیلئے کوشاں ہیں بلوچستان کے عوام کو پینے کاصاف پانی تک میسر نہیں۔منتخب نمائندے غافل ،بدعنوانی عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں ،بلوچستان میں نہ احتساب ہے اور نہ کسی کو رکھوانے والاکوئی ادارہ جس کی وجہ سے بدعنوانی ولوٹ مار میں کمی کے بجائے روزافزوں اضافہ ہورہا ہے۔جماعت اسلامی قوم کو منظم کر رہی ہے ۔

Recent Posts

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

2 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

11 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

17 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

29 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

52 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 hour ago