بعض مرد اداکار کیرتی سینن کے ساتھ کام کرنے سے کیوں کتراتے ہیں؟

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کیرتی سینن نے کہا ہے کہ زیادہ تر مرد اداکار ان فلموں میں کام کرنے سے کتراتے یا پھر انکار کردیتے ہیں، جن میں انکا کردار زیادہ موثر اور بڑا ہوتا ہے، تاہم اداکار اکشے کمار اس حوالے سے خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھتے اور وہ ایسے مرد اداکاروں میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ کیرتی ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم بچن پانڈے کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

بالی ووڈ کی ہندی فلموں میں 2014 میں ہیرو پنتی سے اپنے کیریئر کے آغاز کے کافی عرصے بعد اب انھیں ایسی فلمیں ملی ہیں جس سے انھوں نے اپنا مقام بنالیا ہے۔

فلم بچن پانڈے کے بعد اس سال وہ مزید تین فلموں میں نظر آئیں گی۔ تاہم انکا کہنا ہے کہ اب ان کے سامنے ہیرو کا کردار ادا کرنے والے مرد ان فلموں میں کام سے انکار کردیتے ہیں جہاں وہ خود کو غیر محفوظ یا سمجھتے ہیں کہ کیرتی کو بڑا رول ملا ہے۔

بچن پانڈے میں وہ اکشے کمار کے ساتھ کام کررہی ہیں تاہم اکشے کے بارے میں انکی رائے مثبت ہے اور کہتی ہیں کہ وہ خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھتے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago