راج کندرا کے حق میں بولنے والی اداکارہ انسٹا گرام پر برہنہ ہو کر لائیو آ گئیں ،مداحوں سے کیا سوال پوچھنا شرو ع کر دیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے کا کیس چل رہاہے اور اس کیلئے وہ ممبئی پولیس کی حراست میں بھی ہیں ، اس دوران کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور کیس میں اداکارہ ’ گیہانا وسیستھا ‘ کا نام بھی سامنے آ رہاہے جنہوں نے کچھ دن قبل ممبئی پولیس پر سنگین الزامات بھی لگائے . گیہانا وسیستھا کا حقیقی نام ’ وندانا تیواری ‘ ہے لیکن انہوں نے فلمی دنیا میں اپنی پہنچان ’ گیہانا وسیستھا‘ کے نام سے بنائی ہے .

بھارتی ویب سائٹ ’ اے بی پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کچھ دن قبل راج کندر ا کے حق میں کھل کر سامنے آئیں تھیں اور اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ راج کندرا ’ جنسی خواہشات کو ابھارنے والا مواد ‘ بنارت ہیں ’ فحش فلمیں ‘ نہیں بناتے . اداکارہ نے اب اپنے بیان کو ثابت کرنے کیلئے انسٹا گرام پر برہنہ ہو کر لائیو کیا جس دوران انہوں نے فینز کی جانب سیئے کیئے جانے والے کمنٹس کا جواب بھی دیا . لائیو سیشن کے دوران اداکارہ بیٹ پر الٹی لیٹی رہیں اور انہوں نے کیمرے صرف اپنے چہرے پر رکھا اور کہا کہ ” میں سچ میں کوئی کپڑے نہیں پہن رکھے ہیں اور مکمل برہنہ ہوں ،آپ لوگ مجھے بتائیں کہ کیا میں ’ بے ہودہ ‘یا’ گھٹیا‘ لگ رہی ہوں اور کیا آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ’ پورن‘ ہے ؟ . “ اداکارہ کا کہناتھا کہ حالانکہ میں مکمل طورپر برہنہ ہوں لیکن پھر بھی آپ اسے پورن کی کیٹیگری میں نہیں لے رہے ہیں لیکن باقی ویڈیوز جن میں ، میں نے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، جو ویڈیوز میں نے ایپس کیلئے بنائیں ، آپ اسے ’ پورن ‘ کہہ رہے ہیں یہ تو سراسر غلط ہے ، منافقت کی بھی ہوئی حد ہوتی ہے . . .

متعلقہ خبریں