اداکارہ نور ظفر کی سادگی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

نور ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ آسمانی رنگ کا سادہ لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

نور ظفر نے کچھ دیر قبل ہی اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں اور اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

گزشتہ دنوں نور ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ہرے رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی تھیں جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

نور ظفر نے ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شادی مبارک ،اگلی باری کس کی ہے؟

اس کیپشن کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی سالی کی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا، تمھاری۔

اس سے قبل اداکارہ نور ظفر خان نے انکشاف کیا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں وہ چرس کا نشہ کرتی ہیں۔

اداکارہ کے ایک پرانے انٹرویو کا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔

شو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اُن کی آنکھیں بالکل چرسیوں جیسی نظر آتی ہیں، کیا وہ واقعی چرس پیتی ہیں؟

جس کا جواب دیتے ہوئے نور ظفر خان نے کہا کہ اُن سے یہ سوال کئی بار پوچھا گیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت سے کمنٹس آتے ہیں اور مداح سمجھتے ہیں کہ میں چرس پیتی ہوں۔

نور ظفر نے کہا کہ چرس پینے والوں کی آنکھیں ایسی ہو جاتی ہیں مگر کسی کی قدرتی بھی آنکھیں ایسی ہو سکتی ہیں اور میری ایسی ہیں۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

3 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

3 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

4 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

5 hours ago