بیوی کی شوہر کے قتل کی کوشش ناکام، کیمرے کی آنکھ نے سب ریکارڈ کرلیا

(قدرت روزنامہ) بیوی کی شوہر کو گاڑی تلے روند کر قتل کرنے کی کوشش ناکام، دونوں گتھم گتھا۔سی سی ٹی وی کیمروں نے سب ریکارڈ کرلیا۔

امریکا میں سی سی ٹی وی کیمروں نے ایک ایسے ویڈیو کلپ کو محفوظ کیا ہے جس میں ایک امریکی خاتون نے اپنے شوہر کو کار کے ذریعے بار بار سڑک پر روندنے کی کوشش  کی مگر وہ بچ گیا۔ ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ اس شخص نے پہلے گاڑی کے ڈگی سے کچھ چیزیں نکالیں اور انہیں زمین پر پھینک دیا جبکہ اس کی بیوی گاڑی کے اندر تھی۔پھر خاتون نےگاڑی کو پیچھے کی طرف چلایا، شوہر گاڑی کے پیچھے کھڑا تھا اور شوہر نے بھاگ کر جان بچائی۔

عورت نے کئی بار اپنے شوہر پر بار بار گاڑی چڑھانے کی کوشش کی مگر وہ ہربار گاڑی تلے آنے سے بچ جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میاں بیوی ایک عمارت کے سامنے ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں جبکہ پولیس متاثرہ جوڑے کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 mins ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

6 mins ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

9 mins ago

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

1 hour ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

1 hour ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

2 hours ago