فائیو جی فون نے دنیا بھر میں فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے

(قدرت روزنامہ)فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ فون نے فروخت میں 4 جی موبائل فونز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے .

اس بات کا انکشاف اسمارٹ فون مارکیٹ پر تحقیق کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے .

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 5 جی اسمارٹ فون کی فروخت رواں سال جنوری میں پہلی بار4 جی ہینڈ سیٹ کی فروخت پر سبقت لے گئی ہے .

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھرمیں فائیوجی کے فروغ میں چین کا سب سے اہم کردار رہا جہاں اس ٹیکنالوجی کا نفوذ 84 فیصد تک رہا .

چین کے بعد شمالی امریکا اور مغربی یورپ فائیوجی فون کےبڑے خریداروں کی شکل میں سامنے آئے اور یہاں پر ان کی فروخت کی شرح بالترتیب 73 اور 76 فیصد رہی .

کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق جنوری 2022 میں فائیو جی اسمارٹ فون کی فروخت 51 فیصد تک پہنچ گئی .

چین میں فائیو جی کی بڑھوتری میں چینی ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ساتھ او ای ایم( اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچرر) کی جانب سے مسابقتی قیمت پرفائیوجی ہینڈ سیٹ کی فراہمی نے اہم کردارادا کیا .

شمالی امریکا اورمغربی یورپ میں آئی فون 12 سیریز کے ساتھ ایپل نے فائیو جی پیش کرنا شروع کردیے تھے . جس کی وجہ سے اس خطے میں فائیو جی کی فروخت کے حجم میں اضافہ ہوا .

رواں سال جنوری میں ایپل فائیوجی ڈیوائسز کی فروخت 4 جی کی نسبت بالترتیب 50 فیصد اور 30 فیصد سے زائد رہی .

2021 میں اس خطے میں ایپل آئی فون 13 سیریز نے بھی فائیو جی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا .

رپورٹ کے مطابق یہ خطے دنیا بھر میں فائیو جی اسمارٹ فون کی فروخت میں بڑھوتری کے لیے مستقبل میں بھی اہم کردار ادا کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں