فائیو جی فون نے دنیا بھر میں فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے

(قدرت روزنامہ)فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ فون نے فروخت میں 4 جی موبائل فونز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس بات کا انکشاف اسمارٹ فون مارکیٹ پر تحقیق کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 5 جی اسمارٹ فون کی فروخت رواں سال جنوری میں پہلی بار4 جی ہینڈ سیٹ کی فروخت پر سبقت لے گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھرمیں فائیوجی کے فروغ میں چین کا سب سے اہم کردار رہا جہاں اس ٹیکنالوجی کا نفوذ 84 فیصد تک رہا۔

چین کے بعد شمالی امریکا اور مغربی یورپ فائیوجی فون کےبڑے خریداروں کی شکل میں سامنے آئے اور یہاں پر ان کی فروخت کی شرح بالترتیب 73 اور 76 فیصد رہی۔

کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق جنوری 2022 میں فائیو جی اسمارٹ فون کی فروخت 51 فیصد تک پہنچ گئی۔

چین میں فائیو جی کی بڑھوتری میں چینی ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ساتھ او ای ایم( اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچرر) کی جانب سے مسابقتی قیمت پرفائیوجی ہینڈ سیٹ کی فراہمی نے اہم کردارادا کیا۔

شمالی امریکا اورمغربی یورپ میں آئی فون 12 سیریز کے ساتھ ایپل نے فائیو جی پیش کرنا شروع کردیے تھے۔ جس کی وجہ سے اس خطے میں فائیو جی کی فروخت کے حجم میں اضافہ ہوا۔

رواں سال جنوری میں ایپل فائیوجی ڈیوائسز کی فروخت 4 جی کی نسبت بالترتیب 50 فیصد اور 30 فیصد سے زائد رہی۔

2021 میں اس خطے میں ایپل آئی فون 13 سیریز نے بھی فائیو جی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ خطے دنیا بھر میں فائیو جی اسمارٹ فون کی فروخت میں بڑھوتری کے لیے مستقبل میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

Recent Posts

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

9 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

35 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

39 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

41 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

50 mins ago

کہیں چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، ہم تو بہت پرسکون اور چِل ہیں: عظمیٰ بخاری کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر رد عمل

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں…

51 mins ago