اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہوگئی، لڑکا کون؟ تصاویر وائرل

(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی بات پکی ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

انسٹاگرام کے شوبز پیج پر اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کی شادی اور ہونے والے شوہر سے متعلق اطلاع دی گئی تھی،انسٹاگرام پر شیئر معلومات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ اریبہ حبیب سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی، تصویر میں ایک عدد تحفے کے اوپر اریبہ اور سعدین کے نام کے ہمراہ ان کی بات پکی کی رسم کی تاریخ بھی موجود ہے۔

تاہم اب اداکارہ نے خودانسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بات پکی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اریبہ حبیب کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں خوبصورت آف وائٹ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی شخصیات نے مبارکباد پیش کی جبکہ ان کی آنے والی زندگی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کی جانب سے اپنی عیدی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جاچکی ہے جس میں اریبہ حبیب مٹھائی کا ڈبہ لیے بیٹھی ہیں جب کہ ان کے ارد گرد تحائف اور گلدستہ بھی موجود ہے۔

Recent Posts

حامد خان جیسے لوگ پی ٹی آئی کو برباد کر رہے ہیں، فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حامد خان جیسے لوگ…

12 mins ago

ہاؤس میں اپوزیشن کی ’ہلڑ بازی‘، سپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے ہاؤس…

31 mins ago

ایوان میں بیہودہ نعرے بازی کی روک تھام، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ایوان میں بیہودہ نعرے بازی…

44 mins ago

مسلح افواج دہشتگردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ایڈمرل نوید اشرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ…

52 mins ago

ینگ ڈاکٹرز کی ساہیوال واقعہ کی انکوائری کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کی ساہیوال واقعہ کی انکوائری کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا…

52 mins ago

آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں بلکہ ہماری ضرورت ہے : خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام فوج…

55 mins ago