پارلیمنٹ لاجز کے بعد نیازی سرکار اب سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے،ارکان قومی اسمبلی پیپلزپارٹی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے بعد نیازی سرکار اب سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی قادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، قادر مندوخیل اور دیگر ارکان نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت دہشتگردی پر تلی ہوئی ہے۔

پی پی ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم تمام اراکین نے حکومت سندھ سے درخواست کی تھی کہ سندھ ہاس میں رہنے دیں، ہماری جانیں پارلیمنٹ لاجز میں محفوظ نہیں۔ ہمارے ساتھ ہماری خواتین ارکان بھی غیر محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی چڑھائی کی، اور اس دوران لوگوں کی جان خطرے میں ڈالی گئی۔پی پی ارکان نے کہا کہ ہم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہمیں سندھ پولیس کی حفاظت میں دیا جائے، اسلام آباد پولیس گلوبٹ بن چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ اطلاعات ہیں عمران خان کے ذاتی بدمعاش ٹائیگر فورس سندھ ہاس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے، اگر سندھ ہاس یا ہمارے کسی رکن کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری نیازی سرکار پر ہوگی۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے…

3 mins ago

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

15 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

41 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

45 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

47 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

56 mins ago