جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعدادچارہوگئی،200زخمی

ٹوکیو (قدرت روزنامہ) جاپان کے بحر الکاہلی ساحل سے قریب سمندر میں 7.4 شدت کا زلزلہ آنے سے چارافراد ہلاک اور تقریبا 200 زخمی ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی ساحلی علاقے کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کیا جسے بعد ازاں اٹھا لیا گیا۔زلزلہ بدھ کی شب تقریبا 11:30 پر آیا، صفر سے 7 کے جاپانی زلزلہ پیما پر اس کی زیادہ سے زیادہ شدت 6 پلس تھی، اندازے کے مطابق زلزلے کا مرکز 57 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، تقریبا پورے ہی مشرقی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میاگی پریفیکچر کی ایشینوماکی بندرگاہ سے 30 سینٹی میٹر تک کی سونامی کی لہریں ٹکرائیں، فوکوشیما اور میاگی پریفیکچروں کے ساحلی علاقوں سے سیکڑوں افراد نے پناہ گاہوں میں انخلا کیا، ڈھانچہ جاتی نقصانات اور آگ لگنے کی بھی اطلاعات ملیں۔
ایسٹ جاپان ریلوے کا کہنا تھا کہ توہوکو شینکانسین بلٹ ٹرین کی ایک ریل گاڑی کے 17 میں سے 16 ڈبے، فوکوشیما اور شیروئی شیزا اسٹیشنوں کے درمیان پٹڑی سے اتر گئے ۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا تھا کہ فوکوشیما دائی ایچی ایٹمی بجلی گھر میں کوئی بڑا مسئلہ یا نقص پیدا نہیں ہوا ہے۔ یہ پلانٹ 2011 کے سانحہ میں ناکارہ ہو گیا تھا۔کمپنی کا کہنا تھاکہ فوکوشیما دائی نی پلانٹ کے دو ری ایکٹروں کی عمارات میں استعمال شدہ ایندھن ذخیرہ کرنے والے تالابوں کے واٹر پمپوں نے عارضی طور پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

Recent Posts

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

8 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

33 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

37 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

40 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

48 mins ago

کہیں چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، ہم تو بہت پرسکون اور چِل ہیں: عظمیٰ بخاری کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر رد عمل

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں…

49 mins ago