وزیراعظم نے دین اسلام کیلئے دنیا بھر میں جو کردار ادا کیا وہ مثالی ہے،خر م شیرزمان

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور کرنے پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت سندھ اسمبلی میں وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قرارداد جمع کروادی،قرارداد کے متن میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کا مسئلہ پوری دنیا میں اٹھایا حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم ہمارے دلوں میں رہتے ہیں 15 مارچ ہر سال اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی دن منانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں قرارداد کی منظور ی پر تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو مبارکباد دیتے ہیں اس موقع پر پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے آج کی اہم قرارداد ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے جمع کروائی گئی ہے، تمام ارکان کو وزیراعظم پر فخر ہے وزیراعظم نے ملک کی فلاح کیلئے تجارت فارن پالیسی سمیت کئی معاملات پر بہترین اقدامات اٹھائیں ہیں وزیراعظم نے دین اسلام کیلئے دنیا بھر میں جو کردار ادا کیا وہ مثالی ہے اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی اسلاموفوبیا کیخلاف پیش کردہ قرارداد کی منظوری پر ہمیں فخر ہے وزیراعظم کی کاوشوں سے دینا بھر میں اسلاموفوبیا کیخلاف 15 مارچ کو عالمی دن منایا جائیگا، ماضی کے حکمرانوں میں آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان جیسے لوگ اقتدار میں رہے مگر افسوس توہین رسالت کے حوالے سے کبھی ان کی کوئی مزمت سامنے نہیں آئی، انہیں مغرب سے خوف تھا۔

وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ خاتم النبیین کا سبق معاشرے میں بچوں کے نصاب کا حصہ بنایا،وزیر اعظم نے رحمت العالمین کانفرنس کا اہتمام کیا وزیراعظم نے قرآن پاک کی تعلیم کو اسکولوں میں عام کیا مگر افسوس سندھ حکومت کی جانب سے اس فیصلے کی مخلافت کی گئی حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم ہمارے دلوں میں رہتے ہیں نہ مناسب بیانات سے ہمارے دلوں کو تکلیف پہنچائی جاتی ہے آج ہم سندھ اسمبلی میں وزیر اعظم کو جراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ خرم شیر زمان نے پی ڈی ایم کی عدم اعتماد کی تحریک پر تنقید کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو عدم اعتماد والے دن سینیٹ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی 28 مارچ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا دن ہے، عدم اعتماد جمع کرانے والوں کو بری شکست ہوگی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سیکریٹری سندھ اسیمبلی کوخط دیا ہے 26ایم پی ایزکوسندھ ہائوس میں کمرے دیئے جائیں 25سے 28تاریخ تک کمرے چاہیئے، سندھ ہائوس زرداری کی عیاشی کے لئے نہیں بنایا گیا پی ٹی آئی ایم این ایزکی حمایت کی باتیں صرف باتیں ہیں قوم کی نظریں آصف زرداری مولانا کی طرف نہیں عمران خان کی طرف ہیں خرم شیر زمان نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سے امید کرتے ہیں اراکین کے رہائش کے معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیں گے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

39 mins ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

40 mins ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

59 mins ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 hour ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

1 hour ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

2 hours ago