شہباز گل کی لائیو پروگرام میں رمیش کمارکو گالیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر اپنی جماعت کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو گالی دے دی،ٹاک شو میں شہباز گل اور ان ہی کی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے درمیان بحث و مباحثہ جاری تھا۔اس دوران شہباز گل نے کہا کہ رمیش کمار مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف میں آئے تھے، اب یہ عمران خان خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، ان میں شرم و حیا ہوتی تو یہ پہلے خود ہی استعفیٰ دے دیتے۔نجی ٹی وی

کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ کرپٹ آدمی ہیں کینسر کی جعلی دوا بیچنے پنجاب آئے تھے۔شہباز گِل نے جب یہ بات کی تو رمیش کمار بیچ میں بات کرنے لگے اور اسی دوران مشتعل ہوکر شہباز گل نے رمیش کمار کے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کیے اور کئی مرتبہ گالی بھی دی۔اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ یہ لوگ تو الزام لگائیں گے ہی، بیڑہ غرق کرنے والے ہی یہ لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اچھے تھے، اچھے ہیں، مگر نقصان غلط مشیران کی وجہ سے ہوا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعوی کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔ایک انٹرویو میں رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے33 لوگ مختلف پارٹیوں سے معاملات طے کرچکے ہیں، ان 33 لوگوں میں پی ٹی آئی کے3 وزرا بھی شامل ہیں، سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے24 ارکان موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔خیال رہے کہ رمیش کمار کی جانب سے یہ دعوی ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور سندھ ہاس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 24 کے قریب ایم این اے بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کماربھی سندھ ہاس میں موجود ہیں۔ایک انٹرویو میں رمیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے33 لوگ مختلف پارٹیوں سے معاملات طے کرچکے ہیں، ان 33 لوگوں میں پی ٹی آئی کے3 وزرا بھی شامل ہیں، سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے24 ارکان موجود تھے۔ رمیش کمار نے کہا کہ ایم کیو ایم،ق لیگ اور باپ پارٹی اپنے طور پر فیصلہ کریں، اہم ایشو یہ ہے کہ یہ گالی گلوچ والا کلچر ہم نے کبھی نہیں دیکھا، ہمیشہ نشاندہی کی کہ یہ چیز غلط ہے لیکن وزیراعظم نے نظر انداز کیا، ہمیشہ خوشامد کرنے والوں کی بات سنی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس نہج پر آگیا ہے کہ تنہا اور معاشی طور پر پیچھے ہوگیا ہے، وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے، بہتر ہوگا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیدیں اور نیا وزیر اعظم او آئی سی اجلاس میں قیادت کرے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

55 mins ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

57 mins ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 hour ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

2 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

3 hours ago