سیاسی بحران کے حل کیلئے حکومتی اتحادی جماعتوں نے فارمولا پیش کردیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) ملک میں موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے حکومتی اتحادی جماعتوں نے فارمولا پیش کردیا ۔ جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم خود تو نہیں بچ سکتے ، اب انہیں پی ٹی آئی کی حکومت بچانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ اس حوالے سے (ق) لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے دن تک کی مہلت ہے ، وزیراعظم کو چاہیئے وہ کوئی نیا ایڈونچر کرنے کی بجائے پی ٹی آئی سے ہی کسی ایسے رکن کو سامنے لائیں جس پر وزارتِ عظمیٰ کے لیے اتفاق کیا جاسکے ۔
اس پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم تو بچتے ہوئے نظر نہیں آرہے لیکن پی ٹی آئی حکومت بچ سکتی ہے اور حکومت بچانے کے لیے ایسے بہت سے آپشن ہیں جن پر غور ہو سکتا ہے۔

گزشتہ روز حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نےکہا تھا کہ حکومت نے ہمیں لالی پاپ کے سوا دیا ہی کیا ہے ، تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں ، ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے عدم اعتماد کے بعد پنجاب میں تبدیلی لائیں گے لیکن اپوزیشن نے ہمیں پنجاب میں وزارت اعلی کا کہا ہوا ہے ، حکومت نے ہمیں لالی پاپ کے علاوہ دیا ہی کیا ہے ، تین دن سے الگ الگ باتیں سن رہے ہیں ، جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے اس کا ہمیں پتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمارے چند ہی ارکان ہیں اس لیے تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں ، حکومت کو پہلے اپنی صفوں کے اندر اتحاد کی ضرورت ہے ، پرویز الہی نے بھی کہا کہ 10 لاکھ کو چھوڑیں پہلے اپنے ارکان کو متحد کریں ۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

43 mins ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

45 mins ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 hour ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

2 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

2 hours ago