پاکستان کی سیاسی صورتحال پر میمز بننے لگیں

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے لیے گئے فیصلوں اور سیاست میں مچی ہلچل کو بھی میمرز نے مزید دلچسپ بنا دیا ہے . پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومت سے نکلنے اور نہ اپوزیشن میں شمولیت کی پالیسی پر جاری غیر یقینی صورتحال پر میمرز نے میمز کا تڑکا لگا دیا .

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت ایک میم زیر گردش ہے جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کو بھارتی مشہور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ایک جذباتی سین کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے،اس

سین میں ہیرو دونوں ہیروئنز کو تھامے ہوئے ہے، یعنی کو دونوں کو نہیں چھوڑنا چاہتا ہے . میمرز کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی اس وقت ہو بہو صورتحال اس سین جیسی ہے کہ وہ نہ تو مکمل اپوزیشن کے ساتھ ہے اور نہ ہی حکومت کو چھوڑنے کے لیے تیار . دوسری جانب اِن میمز کے کمنٹ باکس میں تبصرہ کرنے والے صارفین بھی اپنی دلچسپ رائے دے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں