اپنا گھر کیلئے اخوت مائیکروفنانس کی طرف سے 15لاکھ تک کا قرضہ مل سکے گا

مکوآنہ (قدرت روزنامہ ) کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کم تنخواہ والے پولیس ملازمین کو اپنا گھر بنانے کے لیے آسان اقساط میں اخوت مائیکروفنانس کی طرف سے 15لاکھ تک کا قرضہ مل سکے گا اس سلسلہ میں پنجاب پولیس اور اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے درمیان MOU کے متعلق بریفنگ دی جائے گی . سی پی او غلام مبشر کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ تھانہ جات وبرانچز میں سے ایک ایک نمائندہ 18مارچ بروز جمعتہ المبارک کو 9بجے دن بھیجیں جہاں پر اخوت

ریجنل منیجر تشریف لا رہے ہیں جوکہ قرضہ لینے کے بارے میں بریفنگ دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں