حکومت کے دن گنے جا چکے ، پارلیمانی عمل سے ان سے جان چھڑائیں گے ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،  ہم پارلیمنٹ جائیں گے اور ایک پارلیمانی عمل سے ان سے جان چھڑائیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ، پاکستان کے مسائل کا یہی حل ہے کہ ان سے جان چھڑائی جائے ، آج اگر گورنر راج کی ضرورت ہے تو پنجاب میں ہے ، ہم اقدار میں  حصہ نہیں مانتے ، عمران خان کی طرح کرسیوں سے چمٹنا نہیں چاہتے صرف  شفاف الیکشن چاہتے ہیں ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپیکر بھی آئین وقانون سے بالا نہیں ، آئین توڑنے والے پر آرٹیکل چھ لگے گا،  اس حکومت سے جلد نجات ملے گی ، عوام نئے مینڈیٹ سے آگے بڑھے گا،نیب نے ملک کی معیشت کومفلوج کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ بن چکاہے ، چیئرمین نیب کی نوکری کےدن بھی گنے جا چکے ہیں ۔

Recent Posts

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

10 mins ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

12 mins ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

20 mins ago

خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور

تہران(قدرت روزنامہ)ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے 5 سال بعد نماز جمعہ…

23 mins ago

ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف…

33 mins ago