” ان سے بہتر جسم فروش خواتین ہیں، سندھ ہاؤس دلالی کا اڈہ ہے” تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ٹی وی پر ” بازاری” زبان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے اپنی پارٹی کے منحرف ارکان کو جسم فروش خواتین سے بھی گیا گزرا اور سندھ ہاؤس کو دلالی کا اڈہ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک جذبات کی رو میں بہہ گئیں اور انتہائی سخت زبان استعمال کرتی رہیں۔ انہوں نے انتہائی جذباتی لہجے میں بازاری زبان استعمال کرتے ہوئے کہا “اچھی ہے ان سے جسم فروش خاتون، یہ جو سندھ ہاؤس آج جسم فروشی کا اڈہ بنا ہوا ہے ناں، وہاں پر دلال بیٹھے ہوئے ہیں اورجس طرح کی خریدو فروخت کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ قومی ٹی وی پر اس طرح کے الفاظ استعمال کر رہی ہوں لیکن یہ میرے جذبات ہیں۔”
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 11 منحرف ارکان اس وقت سندھ ہاؤس میں موجود ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ ترین گروپ کے راجہ ریاض کا دعویٰ ہے کہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 منحرف ارکان موجود ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں جب کہ منحرف ارکان کی مجموعی تعداد 33 ہے۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

11 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

8 hours ago