اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ساڑھے تین سال ہمارے ساتھ رہنے والوں کے ضمیر اچانک نوٹوں کی چمک دیکھ کر جاگ گئے ؟، انہوں نے جمہوریت کو بازار کی لونڈی سمجھا ہے ۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر ملیکہ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ آج سندھ ہاؤس میں لوگوں کے ضمیر کی نیلامی ہو رہی ہے ، سندھ کے عوام کا پیسہ سندھ ہاؤس صرف اپنی چوری بچانے کیلئے لایا گیا ہے ،انہوں نے سندھ ہاؤس کو نیلام گھر میں تبدیل کر دیا ہے ،جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے ارکان پر پابندی ہونی چاہئے ۔ عمران خان حق و سچ کے ساتھ کھڑا ہے ۔
یوسف رضاگیلانی خریدوفروخت کےبعدسینیٹ میں منتخب ہوئے،پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرمنتخب ہونےوالوں نےخودکونیلام کردیا،الیکشن کمیشن نیلام گھرپرہمیشہ ہمیشہ کیلئےپابندی لگائےخریداروں اوربکنےوالوں پرہمیشہ کیلئےپابندی لگنی چاہئے ، خودکونیلام کرنیوالوں کولوگ دیکھ رہےہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نےایبسولوٹلی ناٹ کہہ کرکچھ غلط نہیں کیا، عمران خان ملک سےکرپشن کےخاتمےکیلئےکھڑےہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…