اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت کے ساتھ اپنے ارکان ہی نہیں ہیں تو ہمارا ساتھ رہنے کا کیا جواز ہے۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر حکومت کے اپنے ارکان ہی اس کے ساتھ نہیں تو ہم کیوں رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں تو ایک ایک سیٹ والے لوگ مزے کر رہے ہیں اور وزارت سنبھالے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام پارٹیاں فیصلہ کرنے کے قریب پہنچ گئی ہیں،ہمارے لیے فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر کسی نے پیسے لیے ہیں تو اسے سب کے سامنے لانا چاہیے،گورنر راج کی باتوں پر اب بہت تاخیر ہو چکی ہے۔ق کے رہنما نے مزید کہا کہ مونس الہی کی نواز شریف کے ساتھ کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…