وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کر دی۔انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کی روح کے منافی ہے، پارلیمنٹ کے محافظوں سے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچے تو کہا جائے گا کہ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں ہوں، آج وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں اپنا نقطہ نظر پیش کروں گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان حالات میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا، جمہوریت اور نہ معیشت کے مفاد میں ہے لہذا اقتدار کی ہوس میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے والوں کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر رکن باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے،وہ ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے لیکن فیصلہ کرنے سے پہلے ان توقعات کو ذہن میں رکھنا ہو گا جو حلقے کے عوام نے آپ سے وابستہ کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دیے جانے کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ہ اجلاس کے دوران سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے کر ایک سمری تیار کی جائے گی۔ سمری وزیر اعظم کو بھی بھیجے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے پیسوں کو 20،20 کروڑ کو خریدوفروخت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، آج ساری دنیا دیکھ رہی ہے چور اچکے اپنی لوٹی دولت کو بچانے کیلئے کبھی قومی حکومت کی بات کرتے ہیں اور کبھی ٹیکنوکریٹ حکومت کی بات کرتے ہیں، ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور27 مارچ کو عوام کا سمندر ڈی چوک آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ حکومت نے جو خریدوفروخت کی ہے ہمیں سندھ میں گورنر راج نافذ کردینا چاہیے۔ کیونکہ یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ سندھ ہاؤس میں جو لوگ گئے ہیں وہ پیسے کے لالچ میں گئے ہیں، جو اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتا ہے وہ آئے ان کو نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت اچھا ہوا کہ سندھ ہاؤس اور بکنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

5 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

5 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

5 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

6 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

7 hours ago