پشاور(قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختون خوا محمود خان کی سیکورٹی کے لئے 343 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ محکمہ داخلہ خیبرپختون خوا نے صوبے کی اعلی شخصیات کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی صرف سیکیورٹی پر سالانہ ایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کی سیکیورٹی کے لئے 343 پولیس اہلکار تعینات ہیں، اور ان کی سیکیورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ 20
لاکھ پر خرچ ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر کے پی شاہ فرمان کی سیکیورٹی پر 76 اہلکار تعینات ہیں اور ان کے ماہانہ اخراجات 26 لاکھ 60 ہزار روپے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزراء کی سیکیورٹی پر 364 اہلکار تعینات ہیں، اور ان کی سیکیورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ ہورہے ہیں، صوبے میں ججز کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد 1 ہزار 194 ہے، اور ان ججز کی سیکیورٹی پر ماہانہ 4 کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ حاضر سروس پولیس افسران کے کی سیکیورٹی کے فرائض 523 اہلکار سرانجام دے رہے ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…