سندھ ہاؤس سے حکومتی ایم این ایز غائب کر دیے گئے

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی ارکانِ قومی اسمبلی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کو سول انٹیلیجنس ایجنسی نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں آگاہ کردیا، ایک اطلاع ہے کہ حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایجنسی نے کہا ہےکہ حکومتی ارکان کو جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں، حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کردیا گیا۔اراکین

اسمبلی کو سندھ میں متوقع گورنر راج لگانے کے حکومتی فیصلے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔دوسری جانب تین سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے سندھ ہائوس پر ایکشن کی صورت میں حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائوس میں اگر پولیس گردی کی گئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان اور وزیرداخلہ ہوں گے۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں سیکریٹری داخلہ، پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہا ئوس میں پولیس گردی کی گئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان اور وزیرداخلہ ہوں گے، سیکریٹری داخلہ، پولیس اور انتظامیہ کے حکام کوخبردار کرتے ہیں کہ کسی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں۔رہنماؤں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس اور انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی ہوگی، آئین شکنی کرنے، ان کی مدد کرنے والوں کو سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا، ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہوگا، پارلیمنٹ لاجز والی حرکت سندھ ہائوس میں دہرائی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان 172 ارکان لا نہیں پا رہے اور پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے ان کے اغوا کی تیاری کررہے ہیں، اوچھے ہتھکنڈے اعلان ہیں کہ عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، ’’نہیں چھوڑوں گا‘‘ کہنے والے کو سب چھوڑ کر جارہے ہیں اور کوئی اس کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ آئین کے راستے پر چلتے ارکان پارلیمان کے خلاف آئین شکنوں کا حملہ دہشت گردی اور لاقانونیت ہوگی، پولیس گردی ، آئین شکنی پر سپیکر قومی اسمبلی کی لاتعلقی، مجرمانہ خاموشی ثبوت ہے کہ وہ آئین کے بجائے پارٹی لیڈرکے تابع ہیں، آئین، جمہوریت اور پارلیمان پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

Recent Posts

غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

  ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی،مصدق ملک اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرپیٹرولیم مصدق…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ) ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ…

2 hours ago

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

2 hours ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

2 hours ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

2 hours ago