تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو بڑا جھٹکا اسلام آباد ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کووزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ کنڈیکٹ کودیکھتے ہوئے یہ عدالت حکم امتناع جاری نہیں کرسکتی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی رخصت کے باعث بنچ کوتبدیل کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے محمد زبیرسرفرازنامی شہری کواتھارٹی دے دی۔ محمد زبیر سرفراز نے بائیو میٹرک کرا کے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کیا۔ جس کے بعد جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی، دوران سماعت وکیل بیرسٹرعلی ظفرکا کہنا

تھا کہ عدالت آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکے۔ جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ آپ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہیے تھا۔ وزیراعظم خود نہ پیش ہوتے لیکن آپ کو تو پیش ہونا چاہیے تھا۔ آپ سارے نکات الیکشن کمیشن کے سامنے کیوں نہیں اٹھاتے؟ بیرسٹرعلی ظفرکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی آرڈیننس کے خلاف جا کر آرڈر جاری کر چکا۔ جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ معذرت کے ساتھ حکومت نے بھی آرڈیننس کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔ جو کام پارلیمنٹ کے کرنے والے ہیں وہ آرڈیننس کے ذریعے ہو رہے ہیں، یہ کام کوئی آرڈیننس کے ذریعے کرنے والا تھا۔ کیا آپ 14 مارچ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، آپ کا اپنا کنڈکٹ دیکھ کر عدالت حکم امتناع نہیں دے سکتی، عدالت نے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

  ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی،مصدق ملک اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرپیٹرولیم مصدق…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ) ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ…

2 hours ago

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

2 hours ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

2 hours ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

2 hours ago