کراچی(قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نےایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جون 2023 تک ہماری معاشی حالت سری لنکا جیسی ہوسکتی ہے، وزیر اعظم کو پانچ سال کیلئے قومی حکومت کا اعلان کرنا ہوگا . قومی موقر نامے جنگ کے مطابق آنے والی حکومت کے لئے یہ طے کرنا مشکل ہوگاکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہنا ہے یا نہیں کیونکہ موجودہ حکومت جاتے جاتے ایسے حالات پیدا کرسکتی ہے کہ نئی حکومت کے لئے آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت تمام اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے
گا .
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی حالت اتنی خراب ہے کہ ہم جون 2022 تو گزارلیں گے مگرجون 2023 تک ہماری معاشی حالت سری لنکا جیسی ہوسکتی ہے، اس وقت پاکستان کو پانچ سال کے لئے قومی حکومت کی ضرورت ہے .
. .