اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری کشیدگی اور سیاسی گرما گرمی کے پیش نظر ممکنہ طور پر پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے .
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ راولپنڈی میں ہونے والی ون ڈے سیریز کو لاہور منتقل کر نے کا فیصلہ کیا گیاہے .
ان کا کہناتھا کہ گورنر راج سے متعلق تفصیلات پر اڑھائی بجے بات کروں گا . یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 29 مارچ سے ون ڈے سیریز کا آغازہونے جارہاہے .
. .