ووٹ سے پہلے اسپیکر ارکان کو نااہل نہیں کرسکتا، شیری رحمان

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں اسپیکر کو اپنی آئینی فرائض اور کردار ادا کرنا چاہیے، اسد قیصر کے بیانات اسپیکر کے عہدے کی نمائندگی نہیں کرتے، ووٹ سے پہلے اسپیکر ارکان کو نااہل نہیں کرسکتا .

شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ایوان میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں،  مینڈیٹ کھونے کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے، وزیراعظم ماورائےآئین طریقوں سے اپنی حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں .

شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے، گورنر راج لگانے اور ووٹ سے پہلے ارکان کو نااہل کرنے کے غیرآئینی مشورے دیئے جارہے ہیں .

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اپنے ارکان نے بھی کھل کرحکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، اتحادی بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں .

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کا کوئی بھی غیرذمہ دارانہ ایکشن ملک کو کشیدگی، بحران کی طرف لے جائے گا، عدم اعتماد آئینی معاملہ ہے، حکومت غیر آئینی اقدامات لینے سے گریز کرے .

. .

متعلقہ خبریں