ووٹ سے پہلے اسپیکر ارکان کو نااہل نہیں کرسکتا، شیری رحمان

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں اسپیکر کو اپنی آئینی فرائض اور کردار ادا کرنا چاہیے، اسد قیصر کے بیانات اسپیکر کے عہدے کی نمائندگی نہیں کرتے، ووٹ سے پہلے اسپیکر ارکان کو نااہل نہیں کرسکتا۔

شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ایوان میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں،  مینڈیٹ کھونے کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے، وزیراعظم ماورائےآئین طریقوں سے اپنی حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے، گورنر راج لگانے اور ووٹ سے پہلے ارکان کو نااہل کرنے کے غیرآئینی مشورے دیئے جارہے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اپنے ارکان نے بھی کھل کرحکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، اتحادی بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کا کوئی بھی غیرذمہ دارانہ ایکشن ملک کو کشیدگی، بحران کی طرف لے جائے گا، عدم اعتماد آئینی معاملہ ہے، حکومت غیر آئینی اقدامات لینے سے گریز کرے۔

Recent Posts

جنرل ساحر شمشاد سے روس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی…

11 mins ago

راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس مری روڈ پر آمنے سامنے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے…

16 mins ago

غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

  ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی،مصدق ملک اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرپیٹرولیم مصدق…

4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ) ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ…

4 hours ago

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

4 hours ago